ورلڈکپ کوالیفائرز؛ جونئیر ہاکی ایشیاکپ کا آج سے مسقط میں شروع ہوگا

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا بدھ کو چین کے خلاف کھیلے گی

ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے جونیئر ہاکی ایشیاکپ آج سے مسقط میں شروع ہوگا۔ 


پاکستانی ٹیم کل چین کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی، جونیئر ہاکی ایشیاکپ میں شریک 10 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، بنگلادیش اور عمان اور چین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں بھارت،کوریا، جاپان، چائنز تائی پے اور تھائی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔

افتتاحی روز 4 میچز شیڈول ہیں، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بدھ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پاکستان ہاکی کی مدد کیلئے ’پروجیکٹ پاکستان‘ شروع کرنے کا فیصلہ

ایونٹ کے سیمی فائنلز 3 دسمبر جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

جونیئر ہاکی ایشیاکپ کی 6 بہترین ٹیمیں اگلے برس بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

قومی ہاکی ٹیم کےکپتان حنان شاہد کے مطابق ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، ٹیم بہترین نتائج دینے کی کوشش کرے گی۔

Load Next Story