جوڈیشل کمیشن کا ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ

آئندہ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا

عدالتوں میں رشوت، سفارش، ایم پی اے، ایم این اے، وڈیرا شاہی، اقربا پروری، سب کچھ چلتا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد:

جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 6 دسمبر کو طلب کرلیا گیا جس میں ہائی کورٹس ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا جس کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 6 دسمبر کو طلب  کرلیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے نامزدگیوں کے نام سامنے آگئے ہیں، سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 اور پشاور ہائیکورٹ کے 9 ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کیلئے سریش کمہار، خالد حسین شاہانی، عبید الرحمن خان، رفیق احمد کلہاڑی، عمائمہ انور خان، عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی گھنگرو، پرکاش کمار، ذیشان عبد اللہ، ذیشان آدھی، جعفر رضا کے نام شامل ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے کلیم ارشد، فرح جمشید، انعام اللہ خان، جنید انور، مدثر امیر، محمد اورنگزیب، قاضی جواد احسان اللہ، صلاح الدین اور صادق علی کے نام شامل ہیں۔

گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر 6 دسمبر کو اجلاس بلانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن فاروق ایچ نائیک نے ججز کی نامزدگی اور غور کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر صوبائی ہائی کورٹس میں بھی ججز کی تعیناتی ہونی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کی تھی۔ جسٹس اے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججوں کی نامزدگی 11 اور 4 کے اکثریتی فیصلے سے ہوئی۔

جسٹس عبدالکریم خان آغا آئینی بینچز کے سربراہ نامزد کیے گئے،جسٹس سلیم جیسر ، جسٹس عمر سیال جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس عبدالمبین لاکھو،جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ثنا اکرام منہاس ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس ارباب علی ہکڑو آئینی بینچوں کے لیے نامزد ہوئے۔

Load Next Story