چین میں تلے ہوئے سالِم مینڈک والا پیزا متعارف

پیزا کو ڈریگنز اینڈ ڈنجنز سے مل کر لانچ کیا گیا ہے

چین میں پیزا ہٹ نے ایک غیر معمولی مینو آئٹم متعارف کرایا ہے: ایک پیزا جس کے اوپر ڈیپ فرائیڈ تلا ہوا مینڈک ہے۔

خوراک کے بین الاقوامی ماہر ڈیوڈ ہینکے نے ایکس پر ایک منفرد تصویر شیئر کی کہ جس میں محدود ایڈیشن پیزا کا اشتہار دکھایا گیا ہے۔

ڈیوڈ نے لکھا کہ دوسرے ممالک یا ثقافت مختلف قسم کے پروٹینز کو ترجیح دیتے ہیں تاہم پیزا ہٹ چین میں محدود مدت کے لیے ڈیپ فرائی مینڈک کے ساتھ پیزا پیش کر رہا ہے اور یہ ڈش ٹرینڈ بھی کر رہی ہے۔

پیزا کے اوپر دیگر لوازمات کے ساتھ درمیان میں ایک مکمل تلا ہوا مینڈک رکھا ہوتا ہے۔ صرف یہی نہیں، گاہگوں کی حیرت میں اضافہ کرنے کے لیے مینڈک کی "آنکھیں" سخت ابلے ہوئے انڈوں کے دو حصوں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں جن کے اوپر کالے زیتون لگے ہوئے ہیں۔

کورین نیوز آؤٹ لیٹ مائیل بزنس نیوزپیپر نے رپورٹ کیا کہ پیزا کو ڈریگنز اینڈ ڈنجنز سے مل کر لانچ کیا گیا ہے اور اس کا نام "گوبلن پیزا" رکھا گیا ہے جو گیم کے ایک کردار سے متاثر ہے۔

Load Next Story