شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین خوارج ہلاک

25 اور 26 نومبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل میں خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو ناکام بنایا گیا

میران شاہ:

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب تین خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 نومبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز سے  روکا اور  خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، فورسز نے  فائرنگ کے تبادلے میں تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ سرحد پر مؤثر انتظامات یقینی بنائے اور اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

 

آئی ایس پی آر

نائیک محمد رمضان شہید (عمر 47 سال، ضلع کرک)، سپاہی گلفام خان شہید (عمر 29 سال، ضلع راولپنڈی)، اور سپاہی شاہ نواز شہید (عمر 33 سال، ضلع سبی) کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

  بہادر سپاہی گزشتہ روز احتجاج کے دوران فرض کی ادائیگی میں شہید ہوئے۔

نماز جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔

  "پاکستان کسی بھی سیاسی مفاد کے لیے انتشار اور خونریزی برداشت نہیں کر سکتا۔  وزیر اعظم 

یہ پرتشدد واقعات ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں،  وزیراعظم 

ا
 قانون نافذ کرنے والے اداروں کی برداشت کا امتحان لے رہے ہیں۔ وزیراعظم 

پوری قوم شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے

 جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔"

شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیے گئے ہیں، 

جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ اءی ایس پی ار

Load Next Story