حکومت حیدرآباد کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے فرحان آفندی
حیدرآباد یو نین آف جرنلسٹ کا ہنگامی اجلاس صدر فرحان آفندی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں حیدرآباد پریس کلب پر مشتعل افراد کے حملے، توڑ پھوڑ، صحافیوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کیے جانے اور 3گھنٹے سے زائد صحافیوں کو یرغمال بنائے رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پریس کلب کی سیکیورٹی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
تاکہ صحافی اپنے فرائض بلاخو ف و خطر انجام دے سکیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر پریس کلب میں نقصانات اور صحافیوں کی جلائی گئی موٹر سائیکلوں کے نقصان کا ازالہ کرے۔ اس موقع پر اجلاس میں سنی تحریک کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے مشکل حالات میں پریس کلب اور صحافیوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنے کو سراہا گیا ۔