احتجاج کے دوران شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں کو کسطرح کچلا، اہلکاروں کے چشم کشا حقائق

اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، لائٹ بند کر کے ایک گاڑی آئی اور ساتھیوں کو کچل دیا

فوٹو اسکرین گریپ

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں نے گاڑی سے کچلنے کے واقعے پر چشم کشا انکشافات کردیے۔

تفصیلات کے مطابق شہید رینجرز اہلکاروں پر شر پسندوں کی جانب سے گاڑی سے کچلنے کے معاملے پر آن ڈیوٹی اہلکاروں نے واقعے سے متعلق حقائق بیان کردیے۔

رات گئے افسوسناک واقعے میں سیاسی شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی سے کچل ڈالا تھا۔ اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے اہلکار کے مطابق’’رات دو سے تین بجے کے قریب اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں ڈیوٹی کے دوران دھرنے کے مقام کی طرف سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی اور رینجرز و پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار کر نکل گئی۔ 

مزید پڑھیں: تین رینجرز اہل کاروں کی گاڑی سے کچل کر شہادت، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی

رینجرز اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں ہمارے تین جوان شہید اور تین زخمی جبکہ اسلام آباد پولیس کے بھی تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے ایک اور اہلکار کے مطابق "ہم جی 10 اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔دھرنے والے مقام سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی ،جس نے ہمارے ساتھیوں کو کچل ڈالا‘۔

Load Next Story