ملیکا شراوت کی سنگل ہونے کی تصدیق: "تنہائی میری آزادی ہے"
مشہور بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ سنگل ہیں اور اپنی تنہائی کو مکمل اعتماد کے ساتھ قبول کرتی ہیں۔
48 سالہ اداکارہ نے اسے اپنی زندگی کی آزادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں لیکن یہ دونوں افراد کی ترجیحات پر منحصر ہے۔
شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملیکا نے کہا، "میں شادی کے لیے نہیں ہوں لیکن اس کے خلاف بھی نہیں ہوں۔ اہم یہ ہے کہ دو لوگ کیا چاہتے ہیں۔"
فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس کے ساتھ ماضی کے تعلقات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے ملیکا نے کہا، "آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا مشکل ہے۔ ہم الگ ہو چکے ہیں اور میں اس حوالے سے مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔"
دو سال کے وقفے کے بعد "وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو" سے واپسی کے حوالے سے ملیکا نے کہا، "جہاں بھی گئی، ویسا ہی پیار اور عزت ملی۔"
ملیکا شراوت نے 2016 میں سائرل آکزین فینس سے شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اس سے قبل، انہوں نے 2000 میں کرن سنگھ گل سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔