کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

چھاپہ مار کارروائی نجی بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں واقع برانچ کی پارکنگ میں کی گئی، ایف آئی اے

فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی:

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی نجی بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں واقع برانچ کی پارکنگ میں کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیصل اور میسم رضا کے نام سے ہوئی۔

ملزم محمد فیصل نجی بینک میں برانچ مینیجرہے،ملزم کو غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے پارکنگ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،چھاپے کے دوران ملزمان سے 45000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے،برآمد ہونے والی کرنسی کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی،اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ 

Load Next Story