کوئٹہ؛ مقامی تاجر کا بیٹا بازیاب نہ ہوسکا، لواحقین کا 12 ویں روز بھی دھرنا جاری
مقامی تاجر کا بیٹا 12 روز گزرنے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکا، لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی تاجر کا بیٹا 12 روز گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا، مغوی بچے کے لواحقین کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے یونٹی چوک پر 12ویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے سے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے تاہم لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک بچہ بازیاب نہیں ہوتا دھرنا جاری رہے گا۔