اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی؛ انڈیکس کی 5 سطحیں بحال
بدھ کے روز پی ایس ایکس میں کاروباری حجم ایک ارب 3 کروڑ سے زائد حصص کے سودوں پر مشتمل رہا
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 5 سطحیں بحال ہو گئیں۔
گزشتہ روز بازار حصص میں ابتدائی تیزی کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس 98 ہزار، 97 ہزار، 96 ہزار اور 95 ہزار کی 4 سطحیں کھو گیا تھا اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 3505 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 94574 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 3618 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس کی 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار اور 98 ہزار کی 4 سطحیں بحال ہو گئیں۔
بدھ کے روز کاروبار میں ہونے والی تیزی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر 98192پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
بعد ازاں کاروباری دورانیے کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4695 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار 98ہزار اور 99ہزار کی 5سطحیں بحال ہو گئیں اور انڈیکس بڑھ کر 99269پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔
بدھ کے روز پی ایس ایکس میں کاروباری حجم ایک ارب 3کروڑ سے زائد حصص کے سودوں پر مشتمل رہا۔