انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش
انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔
مغل پورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔ اس موقع پر معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راستے بند ہیں ، سینئر وکیل آج دلائل کے لیے پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ راستے تو کھل گئے ہیں، آپ تاریخ لینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔
بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی 5 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔