پی ٹی آئی نے دھرنا دے کر شرانگیزی کی، وزیر داخلہ بلوچستان

ہم ہر حد تک قانونی تجارت کو فروغ دیں گے تاکہ تاجروں کی حق تلفی نہیں ہو، سرفراز بگٹی، کوئٹہ میں پریس کانفرنس

ایف سی نے کوئٹہ کےعلاقے گلستان میں کارروائی کرکے4 ہزار کلو گرام بارودی مواد اور خود کش جیکٹس برآمد کئے، بریگیڈیئر طاہر۔ فوٹو؛ فائل

کوئٹہ:

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دھرنا دینے سے تاجر کا بچہ بازیاب نہیں ہوگا، بچے کی بازیابی ہماری ذمہ داری ہے اور حکومت اس کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومت بچے کی بازیابی کے لیے سنجیدہ ہے اور تمام تر کوششیں کررہی ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے مگر اس طرح دھرنا دینے سے عوام تکلیف میں ہے اور عوام پہلے ہی تکلیف میں ہیں، میری درخواست ہے اس طرح احتجاج نہ کیا جائے۔

اسمگلنگ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے ہم زمینداروں کی آواز بنے تھے اور اب ہم تاجروں کی آواز بنیں گے، ہم ہر حد تک قانونی تجارت کو فروغ دیں گے تاکہ تاجروں کی حق تلفی نہیں ہو، وہ لوگ جو اسمگلنگ کو تجارت کہتے ہیں اس میں ان کا اپنا کوئی مفاد ہے۔

پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق سوال پر انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا دے کر شرانگیزی کی۔

Load Next Story