پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف بلیو ایریا ایف سیون کے تاجر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے
پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف بلیو ایریا ایف سیون کے تاجروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجروں نے پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق کل تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کل مقرر کرنے کے لیے کازلسٹ بھی جاری کردی ہے۔
تاجروں نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو بھی فریق بنایا ہے۔