دورہ جنوبی افریقہ؛ فخر سمیت اہم کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی واپسی سے متعلق مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ فخر زمان کا نام بھی زیر غور ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال فارمیٹ میں جلد ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ڈپلومیسی؛ بھارت کا کوئی وزیراعظم پاکستان کیوں نہیں آیا؟
جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کیلئے امام الحق کا نام بھی سامنے آیا ہے تاہم صائم اور عبداللہ کی موجودگی میں فیصلہ میچ کو دیکھتے ہوئے کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ٹی20 سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جبکہ سینئیرز کو آرام دیا جاسکتا ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے اختتام اور ٹی20 سیریز کے آغاز پر ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے تین کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروادیا
خیال رہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ ٹی20 میں کپتان محمد رضوان کی جگہ انکے نائب سلمان آغا فرائض سرانجام دیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔