بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری

اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں ہوا تو 2 دسمبر سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کریں گے، گرینڈ ہیلتھ الائنس

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر شہروں کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 3 گھنٹے سروسز کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ ہڑتال سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف کی جا رہی ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی پرائیوٹزائیشن کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 2 دسمبر سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ایک تو سرکاری اسپتالوں میں ادویات نہیں ملتیں اور اب احتجاج بھی شروع ہوگیا۔ حکومت اور ملازمین کی جنگ میں ہم رل رہے ہیں۔

Load Next Story