پی ٹی آئی مظاہرین نے ہکلہ کے مقام پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی، آر پی او راولپنڈی

مظاہرین کے تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، یاسر سرفراز الپا

راولپنڈی:

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی یاسر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے ہکلہ کے مقام پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی، مظاہرین کے تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس پھینکی، مظاہرین کی طرف سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی، پی ٹی آئی مظاہرین نے ہکلہ کے مقام پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی۔

پی ٹی آئی کی کال پرتشدد احتجاج ثابت ہوئی، مظاہرین کے تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پرتشدد احتجاج کے باوجود پولیس نے مکمل تحمل و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے شرپسندوں کے خلاف 32 مقدمات درج کیے، گرفتار کیے گئے افراد میں درجنوں غیرقانونی مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں، احتجاج کے دوران پولیس پر آتشیں اسلحے سے حملہ کیا گیا۔

Load Next Story