اسلام آباد احتجاج توہین عدالت کیس، پی ٹی آئی سے آئندہ ہفتے جواب طلب

عدالتی حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور نظام مفلوج کیا، درخواست گزار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد احتجاج سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔ سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور نظام مفلوج کرکے رکھ دیا۔ خیبر پختونخوا سے آئے مظاہرین  طاقت کے زور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ لے کے آئے تھے۔ حکومت اور انتظامیہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم پر عدم عملدرآمد پر تمام فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Load Next Story