انٹرمیامی نے لوئس سواریز کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی

معاہدے میں تنخواہ کی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں، ایسوسی ایٹڈ پریس 

یوراگوئے کے اسٹار فٹبالر لوئس سواریز کا لیونل میسی کے کلب انٹرمیامی سے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوگئی۔


ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق لوئس سواریز اور انٹر میامی نے آنے والے سیزن کیلئے ایک سال کے معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا ہے تاہم تنخواہ کی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔

لوئس سواریز نے گزشتہ برس انٹرمیامی سیزن میں 1.5 ملین ڈالر کمائے تھے، جس میں یوراگوئین اسٹرائیکر نے میجر لیگ سوکر کے ریگولر سیزن کے کھیل میں 20 گول کیے تھے۔

مزید پڑھیں: میسی پھر بارسلونا میں واپسی کی تیاری کرنے لگے

انکی تنخواہ میسی کے ساتھ برابر تھی جنہوں نے سیزن میں 25 گول اسکور کیے تھے۔
 

Load Next Story