وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان

پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی

اسلام آ باد:

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے جس کیلیے پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ دوسو سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے،  پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس دوران اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔  اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے احکامات وزارت داخلہ نے دیے، وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، وزارت داخلہ نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے،  پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کررکھا ہے۔

Load Next Story