بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، اسلام آباد واقعے پر عدالتی کمیشن بنایا جائے، اچکزئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کوئی عوام کو ڈرانے کی سازش کر رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ، اسلام آباد واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے بصورت دیگر کچھ نہیں بچے گا.
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران سیاسی کارکنوں پر فائرنگ اور تشدد واقعات کی مذمت اور اس میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی کمیشن قائم کیا جائے.
انھوں نے کہا پاکستان کے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ کوئٹہ سے اغوا ہونے والا بچے کا علم نہ رکھتے ہوں.
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا جس انداز میں انسانوں کو گولیاں ماری گئیں وہ قابل تشویش ہے ، ذمے داروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ملک و قوم کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلیے تمام سیاسی جماعتیں مشاورت کے ساتھ نئے صاف اور شفاف الیکشن کا طریقہ کار طے کریں اور عمران خان کو رہا کیا جائے.
دھرنے میں جانے والے سیکڑوں لوگ غائب ہیں، انھوں نے کہا بلوچستان اسمبلی کی قرار داد کی کوئی وقت نہیں،قرار داد مزید بد نظمی لائے گی ،انھوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میاں محمد شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی آشیر باد سے متفقہ آئین کی دھجیاں اڑائیں، بنیادی انسانی حقوق کو بھی نئی ترامیم میں روندھا گیا اور دنیا کے 65 ممالک میں عمران خان کی رہائی کے لئے مظاہرے ہوئے، بلوچستان سے ایک ہزار افراد کو بھی اسلام اباد جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔