سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ

برف باری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح کالام کی طرف رخ کر رہے ہیں

خیبرپختونخوا(کے پی) کے سیاحتی مقام سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ شہری علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے لگیں، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

سوات بھر میں بادلوں کا راج ہے اور مختلف سیاحتی مقامات کالام، مہوڈنڈ، اتروڑ، گبرال اورشاہی باغ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

سوات میں برف باری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح کالام کی طرف رخ کر رہے ہیں جبکہ سوات میں موسم اس کروٹ کے بعد اور بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Load Next Story