راولپنڈی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر ملزم کو 12 سال قید
راولپنڈی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو عدالت نے 12 سال قید اور جرمانے کی سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر میں 2021 کو درج مقدمے میں عدالت نے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنائی۔
کیپٹل پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی مؤثر پیروی کی وجہ سے معزز عدالت نے ملزم کو 12سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو بھی شاباش دی اور کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔