وکرانت میسی نے اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ دیا
بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’بارہویں فیل‘ کے اداکار وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
37 سالہ وکرانت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ خبر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 2025ء میں اپنے مداحوں سے آخری بار ملیں گے۔
اپنے نوٹ میں اداکار نے گزشتہ چند سالوں کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کی بے پناہ محبت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے پر پہنچ کر انہیں احساس ہوا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی دیگر ذمہ داریاں، جیسے شوہر، والد اور بیٹے کے فرائض نبھانے پر توجہ دیں۔