منگل سے کراچی میں سردی بڑھنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

4 دسمبر کو شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی:

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی و خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔

اگلے چند روز تک شہر میں بلوچستان کی مشرقی/ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، 4 دسمبر کو شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہداد کوٹ،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آج ہلکی بارش و بوندا باندی کا امکان ہے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں خشک موسم کے ساتھ خنک رات جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

Load Next Story