بھارتی اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ شو بھیتا شیوانا اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شوبھیتا شیوانا نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے اور ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔
پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ان کی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
شوبھیتا کی موت کی خبر پر انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اچانک موت پر افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ شو بھیتا نے کئی مشہور کنڑ فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’ایرادوندلا مورُو‘، ’اے ٹی ایم: اٹیمپٹ ٹو مرڈر، ’جیک پاٹ‘ اور ’وندنا‘ شامل ہیں۔