چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے پارٹنر شپ فارمولے پر بھارتی جواب کا انتظار
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے۔
محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کو پارٹنر شپ فارمولا دیا ہے، آئی سی سی انڈین کرکٹ بورڈ کی رضا مندی کے بعد فارمولے کا اعلان کرے گی۔
پی سی بی کے مجوزہ فارمولے کے مطابق ٹرافی کے بھارتی میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی ٹیم کے سیمی فائنلز اور فائنل کی صورت میں میچز دبئی میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: چیمیئنز ٹرافی، دبئی پاک بھارت کرکٹ دنگل کا اکھاڑہ بنے گا
پارٹنر شپ فارمولے کے مطابق بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو فائنل اور سیمی فائنلز پاکستان میں ہوں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے اپنے تمام میچ نیوٹرل مقام پر کھیلے گی، پی سی بی نے فارمولے پر کم سے کم تین سال تک عملدرآمد کی شرط رکھی ہے۔