جوبائیڈن کے بیٹے کو صدارتی معافی دینے پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ خریدنے اور فراڈ کیس میں معاف کردیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف اور موجودہ صدر جوبائیڈن کو صدراتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے جرم کو معاف کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا جوبائیڈن کی طرف سے اپنے بیٹے کی سزا کو دی گئی معافی 6 جنوری کے ملزمان کے لیے بھی ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برسوں سے متعدد امریکی شہری کیپیٹل ہل عمارت پر حملے کے الزام میں یرغمال ہیں۔ کیا انھیں بھی معافی مل جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پہلے ملزم کو سزا

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انھوں نے متعدد بار اپنے بیٹے کی سزا کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جاتے جاتےسزا معاف کرگئے۔

یاد رہے کہ 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں اپنی فتح کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ایک جذباتی تقریر کی تھی۔

اس تقریر کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ پولیس سے جھڑپ میں 6 سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

اس مقدمے میں ٹرمپ کے متعدد حامیوں پر مقدمات چل رہے ہیں جب کہ ایک سزا بھی ہوئی ہے۔

 

Load Next Story