سندھ ہائی کورٹ کا آئینی بینچ کے دائرہ کار سے متعلق اہم فیصلہ

بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج سے متعلق درخواستیں ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار میں قرار

کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے آئینی بینچ کے دائرہ کار سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئینی بینچ کےدائرہ کار سے متعلق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنادیا۔

عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج سے متعلق درخواستیں ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار میں قرار دیدیں۔

 عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستیں ریگولر بینچ ہی سنے گا، مختلف انڈسٹریز نے ٹیرف کے علاوہ سرچارج وصول کرنے کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئینی بینچ کے قیام کے بعد ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار سے متعلق نکتے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Load Next Story