کرم میں ہر صورت حکومتی رٹ بحال کی جائے گی، وزیر قانون خیبرپختونخوا

کرم میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور علاقے کو اسلحہ سے پاک کیا جائے گا، آفتاب عالم آفریدی

پشاور:

حکومت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ  کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور وہاں ہر صورت حکومتی رٹ بحال کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے وزیرقانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا ہے کہ  وزیراعلٰی کی ہدایت ہے کہ امن ہر صورت قائم کرنا ہے، حکومت کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہےاور وہاں ہر صورت اپنی رٹ بحال کرے گی۔ 

وزیرقانون نے کہا کہ کرم میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور علاقے کو اسلحہ سے پاک کیا جائے گا، اور مورچے مسماری کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

آفتاب عالم آفریدی کا کہنا تھا کہ معاملہ اتنا گھمبیر ہوچکا ہے کہ ایک جرگے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ 

 

Load Next Story