طالبعلم پر اسکول مالک کا بدترین تشددبچہ اسپتال پہنچ گیا

سعید آباد میں اسکول مالک کے تشدد کا نشانہ بننے والا اسامہ چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے

سعید آباد میں استاد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا چوتھی جماعت کا طالبعلم تھانے میں رپورٹ درج کرا لیا۔ فوٹو: فائل

سعید آباد میں استاد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا چوتھی جماعت کا طالبعلم تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے بعد طبی امداد اور میڈیکل رپورٹ لینے سول اسپتال پہنچ گیا۔


تفصیلات کے مطابق سعید آباد سیکٹر4/Fنئی آبادی کا رہائشی11سالہ اسامہ بٹ ہفتہ کی شب اپنے والد آصف بٹ اور دیگر رشتے داروں کے ہمراہ سعید آباد تھانے میں تشدد کی رپورٹ درج کرانے کے بعد طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچ گیا ، اسامہ بٹ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ گھر کے قریب سیکٹر4/F میں واقع کراچی گرامر اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے۔

ہفتہ کی صبح جب وہ اسکول گیا تو ایک ٹیچر نے بال بڑھے ہوئے ہونے کے باعث اسے اسمبلی کی لائن سے باہر نکال کر کھڑا کر دیا۔
Load Next Story