سمانتھا پربھو کے سابق شوہر نے دوسری شادی کرلی

ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

جنوبی بھارتی مشہور اداکارہ سمانتھا پربھو کے سابق شوہر اداکار ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی شادی بھارتی شہر حیدرآباد دکن ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں یہ خوبصورتگ جوڑا اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ خوشیوں کے لمحات بانٹتے نظر آیا۔ 

اپنے خاص دن پر سوبھیتا نے روایتی سنہرے رنگ کی ریشم کی ساڑھی زیب تن کی اور جیولری پہنی جو ان کی ثقافتی جڑوں کی عکاسی کرتا تھا۔ ناگا چیتنیا نے بھی سفید اور سنہرے رنگ کا دلہا کا روایتی لباس پہنا۔ 

شادی کی تقریب اننا پورنا اسٹوڈیوز میں منعقد کی گئی، جسے ناگا چیتنیا کے دادا اکی نینی ناگیشورا راؤ نے 1976 میں قائم کیا تھا۔ اپنے دادا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ناگا چیتنیا نے روایتی پنچا بھی پہنا جبکہ سوبھیتا نے اپنی والدہ اور دادی کے سنہری زیورات پہن کر اپنی خاندانی روایت کو برقرار رکھا۔

دونوں اداکاروں کو مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے ساتھ  ہی سمانتھا کے مداح ناگا سے نالاں نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ناگا چینتنیا اس سے قبل جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ سمناتھا پربھو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے تاہم ان دونوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کے باعث انہوں نے 2022 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔   

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے