پی ٹی آئی احتجاج میں شرپسندوں نے ہم پر شدید فائرنگ کی، زخمی سب انسپکٹر
پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے انہیں میں سب انسپکٹر ڈی پی او اسکواڈ محمد ارشاد صدیقی بھی شامل ہیں۔
شرپسندوں کی جانب سے سب انسپکٹر محمد ارشاد سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
سب انسپکٹر محمد ارشاد صدیقی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 24 نومبر کو ٹاور ہل پوائنٹ موٹروے پر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا جہاں شرپسند مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کرنے کے لیے فساد برپا کیا، ہم نے مشتعل افراد کو 25 نومبر تک پرامن طور پر روکنے کی کوشش کی لیکن 25 نومبر کو اسلحے سے لیس افراد نے ہم پر حملہ کر دیا۔
سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس ایچ او کو ریسکیو کرنے پر شر پسندوں نے ہم پر دوبارہ حملہ کیا جس دوران میرے سر پر پتھر لگا اور میں بے ہوش ہوگیا، مجھے سر پر گہری چوٹ آئی لیکن اب میں ٹھیک ہوں اور ایک نئے عزم کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کو تیار ہوں۔