ملکی معیشت استحکام کی طرف جا رہی ہے ، مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 ماہ میں معاشی اعشاریہ بہترین جا رہے ہیں جس پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ساڑھے چھ سال بعد افراط زرکم ہوکر 4.9پر آگیا ہے۔ افراط زر نیچے آتا ہے تو معشیت میں بہتری آتی ہے۔ شہبازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے جو معیشت بہتری آ رہی ہے۔ اسموگ پر 9 ماہ میں وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دئیے پنجاب کا پہلا اسموگ کے خاتمہ کا پلان بنایا۔ 1084 بھٹے گرانے پر کیو آر کوڈ لگایا اور 219 انڈسٹری یونٹ گرائے گئے جن کو گراتے وقت خوشی نہیں ہوئی۔
سینیر وزیرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 365 پلانٹ سیل کیے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ میں 41386گاڑیوں چالان ، پنجاب میں پہلی بار چوالیس ہزار 859سے زائد گاڑیوں کو بند کیاگیا۔ ہینڈ ہولڈنگ میں لوگوں کو اسمال میڈیم کو ایک بلین لوگوں کو قرض دئیے۔ زراعت میں ایک ہزار سپر سیڈر پنجاب کی تاریخ میں کسان کو دے دئیے۔ پانچ ہزار سپر سیڈرز اگلی فصل سے پہلے فراہم کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگلے سال اسموگ سے پہلے اسکول ، ری ٹیل ، انڈسٹری ،ہوٹلز کا شیڈول تیار کیاجائے گا۔ اسموگ لمبا کام ہے اس پر دن رات و سالوں لگیں گے۔ بارش کی پیش گوئی کی گئی تو پھر فوگ آ جائے گی۔ گندم بوائی کے بعد خطرناک فوگ آئے گی۔ بغیر سوچے سمجھے مجھے گالیاں دینے سے پرہیز کریں۔ مجھے برا بھلا کہنے سے اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔ پندرہ دسمبر کے بعد فوگ آئے گی تو اپنی ذمہ داری میں کوئی کمی نہیں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوروفائیو تو کیا یوروٹو کو چیک کرنے کی مشین نہیں ہے۔ لاہور کا232 اے کیو آئی رہا ہے اور90 تک بھی رہا۔ اسکول کی جانب سے بچوں کو بسیں فراہم کرنے کے معاملے پر ٹریفک پولیس عمارہ اطہر کی اسکول ایڈمنسٹریشن سے میٹنگ ہو رہی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ بسوں کے معاملہ پر فیصلہ دیا اور ہم نے اپر کلاس روٹس بلکہ مڈل کلاس اسکولوں سے بھی سالانہ پلان بنائے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پولیس نے دن رات سڑکوں پر محنت کی اگر ہم نے کمپنی کھولنی ہوتی تو ٹینڈرز سے نہ ہوتی۔ اگر کوئی کمپنی غیر آئینی طریقہ سے سرٹیفکیشن دے گی تو اس کو بند کر دیں گے۔ گھریلو انڈسٹری کو انڈسٹریل زون میں منتقل کریں گے۔ انٹر نیٹ سے بہت بڑی انڈسٹری جڑی ہے جس پر وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔ بحیثیت قوم کام پر جلدی جانے کی عادت ڈالنی پڑے گیپنجاب کی سنیر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف جا رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگئی ہے۔ ملک کی معیشت استحکام کی طرف جارہی ہے۔ مہنگائی میں کمی کا اثر شرح سود پربھی پڑے گا۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ مہنگائی میں کمی کا اثر عام آدمی تک پہنچے۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کررہا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ سے معاشی اشارے بہتر ہورہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کرایوں میں فوری کمی کروائی جاتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سنگین اور مشترکہ مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب نے اسموگ کے خاتمے کے لیے 10 سالہ منصوبہ بنایا ہے۔ کسانوں کو اسموگ کے خاتمے کے لیے سپر سیڈز دئیے۔ حکومتی اقدامات سے اسموگ انڈیکس میں کمی ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازپچھلے 9 ماہ سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور صوبے کو پرامن بنانے کے لیے کوشش کررہی ہیں۔ کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپس دی گئیں۔