پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عالمگیر خان کو لنک عدالت میں پیش کیا

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عالمگیر خان کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما عالمگیر خان کو لنک عدالت میں پیش کیا۔

لنک عدالت نے عالمگیر خان کو ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے پولیس حکام کو ملزم عالمگیر خان کو آئندہ سماعت پر متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 

پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں عالمگیر خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ 

عالمگیر خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منسوخ کی گئی تھی۔ جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کیخلاف جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات تھانہ فیروز آباد اور ٹیپو سلطان میں درج ہیں۔

Load Next Story