کراچی ائیرپورٹ دھماکے کے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سی ٹی ڈی نے ملزم جاوید اور گل نساء کو سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا تھا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ائیرپورٹ بم دھماکے  کیس کے ملزمان جاوید اور گل نساء کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ائیرپورٹ بم دھماکہ  کیس کی سماعت ہوئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان جاوید اور گل نساء کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم جاوید اور گل نساء کو سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کی مدد کی تھی۔

Load Next Story