پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف مقدمات؛ اسلام آباد پولیس نے تفتیش کیلیے پنجاب سے مدد مانگ لی

تفتیش اور چالان مکمل کرنے کیلیے پنجاب پولیس سے ایک ایس پی، 10ڈی ایس پیز اور انوسٹی گیشن افسران مانگ لیے ہیں

لاہور:

اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کی دفعات میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے پنجاب پولیس کی مدد مانگ لی۔

پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف 25 اور 26 نومبر میں احتجاج کے دوران درج مقدمات میں تفتیش کا معیار بہتر بنانے کے لیے وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا دہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے ایک ایس پی، 10ڈی ایس پیز اور انوسٹی گیشن افسران، تفتیش اور چالان مکمل کرنے کے لیے مانگ لیے ہیں۔

پنجاب پولیس کے افسران نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں سزا کے ماہر افسران کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے اسلام آباد پولیس کو ماہر تفتیشی ایس پیز اور ڈی ایس پیز فراہم کرنے کی حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کیسز کی تکمیل اور ملزمان کو سزا تک اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Load Next Story