ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کا خاتمہ: نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
بالی وڈ کے مقبول اسٹار کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران دونوں کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کو گزشتہ رات ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ایشوریا اپنی والدہ برندیا رائے اور شوہر ابھیشیک کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر فلم پروڈیوسر انو رانجن نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ایشوریا سیاہ لباس میں کبھی اپنے شوہر ابھیشیک کے ساتھ تو کبھی دیگر مہمانوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔