کراچی میں پارہ مزید گر گیا، کل سے ملک بھر میں سردی  بڑھنے کا امکان

صوبہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برف باری کی توقع ہے

صبح سے شہر میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو فائل)

کراچی:

شہر قائد میں ہفتے کے روز پارہ مزید گر گیا جب کہ ملک بھر میں کل سے سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری تک گر گیا اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ کل سے صوبہ سندھ میں ہلکی شدت کی نئی سردی کی لہر داخل ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں پارہ مزید گر گیا، کل سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی جاچ کی ہے کہ کراچی میں اتوار کو پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

دریں اثنا ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے، بارش اور برفباری کی ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

مزید پڑھیں: ملک میں 8دسمبر سے بارش اور برفباری متوقع، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

ملک کے میدانی علاقوں میں کل سے کہر پڑنے اور پنجاب سمیت بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔چترال، مالاکنڈ، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، ہنزہ، اسکردو اور نیلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔

اسی طرح مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرانوالہ، لاہور سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری شدید سردی میں باہر نکلنے اور بے جا سفر سے اجتناب کریں۔

Load Next Story