جعلی پاسپورٹ پر پرتگال سے اسلام آباد آنے والا مسافر گرفتار

ملزم حسن علی کا تعلق گجرات سے ہے جس کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا

اسلام آباد:

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر QR-632 کے ذریعے پرتگال سے اسلام آباد پہنچا تھا جس کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی، ملزم کا تعلق گجرات سے ہے اور اسکا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے پرتگال میں فراست نامی ایجنٹ سے  مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کردیا گیا۔

Load Next Story