دوحا، پاکستان اور سعودی عرب کی ویمنزفٹبال ٹیم کا دوستانہ میچ برابر
قطر کے دارالحکومت میں کھیلے گئے فیفا ویمنز انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں پاکستان اور سعودی عرب کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
دوحا کے اسپائر زون اسٹیڈیم میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ویمنز انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں دونوں ٹیموں نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
کھیل کے پہلے ہاف میں سعودی عرب کی تاله الغامدی نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے گول برانر کرنے کے لیے کئی کوششیں کیں مگر حریف ٹیم نے بال کو گول پوسٹ میں نہیں جانے دیا۔
کھیل ختم ہونے سے دو منٹ پہلے پاکستان کی جانب سے سوہا ہیرانی نے کارنر کک سے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
گراونڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پر بھرپور حوصلہ افزائی کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔