انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے سب زیادہ متاثر ہوئے، رپورٹ
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر شہری پریشان ہیں اور سب سے زیادہ آن لائن کاروبار کرنے والے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے تعلیم طب سمیت ہرشعبہ زندگی متاثر ہورہا ہے، دنیا آگے جا رہی ہے اور ہم پیچھے جا رہے ہیں۔
ایک شہری نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے سب زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
نجی آئی ٹی کمپنی کے مالک آصف سجاد نے بتایا کہ انٹرنیٹ کا کاروبار کرنے والوں نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کو خوش آئند قراردیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی این کو موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹر کرنے کی سہولت دے دی ہے اور اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز کی سہولت کے لیے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کرواسکیں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این استعمال کرنے کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔