کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔
کورنگی پولیس نے سیکٹر 32 اے لنک روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے جنھیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
پولیس کے مطابق 125 موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
تاہم، پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکوؤں تیمور اور پیران کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول ، چھینی گئی نقدی 15 ہزار روپے نقد ، 4 موبائل فونز اور موٹر سائیکل 125 برآمد کرلی۔ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔