ماہرہ خان کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کرنے پہنچ گئیں
پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان کینسر کا شکار بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کینسر کے بچوں کیلئے کام کرنے والی این جی او امید پار کا دورہ کیا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
ماہرہ خان نے کینسر میں مبتلا بچوں، انکے والدین اور طبی عملے سے ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں، ماہرہ خان نے بچوں کو پیار کیا اور والدین سے انکی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کینسر میں مبتلا بچوں، انکے بہادر والدین اور فرشتہ صفت طبی عملے کے لیے کسی بھی طرح کی راحت اور خوشی لانے کے لیے مجھے یہاں مدعو کیا جانا ایک اعزاز ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ اس ادارے کی شروعات میری جان بچپن کی بیسٹی ثنا نے دیگر ناقابل یقین خواتین کے ساتھ ملکرکی ہے۔
انہوں نے اپنی دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ثنا جیسا کہ میں نے اس دن کہا تھا تم یہی کرنے کے لیے پیدا ہوئی ہو، اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو شفاء عطا فرمائے، آمین۔