بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز؛ چیئرمین پی سی بی جواب دینے سے گریزاں

چیمپئینز ٹرافی مذاکرات کے درمیان اس کی تفیصلات میں نہیں جانا چاہتا، پی سی بی

چیمئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ کا پی سی بی کی پیشکش مسترد کردیا (فوٹو: فائل)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوٹرل وینیو پر بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان کی تجویز پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔


گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سہ فریقی سیریز میں بھارتی ٹیم کی تجویز پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ''چیمپئینز ٹرافی مذاکرات کے درمیان اس کی تفیصلات میں نہیں جانا چاہتا''۔

آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ عالمی کرکٹ کی ترقی کا انحصار آئی سی سی کے چیمپئینز ٹرافی سے متعلق فیصلے پر ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھی پاکستان پیش کردہ فارمولے پر جواب نہ دینے کی وجہ سے آئی سی سی کی میٹنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی تنازع؛ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکان

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور بی سی سی آئی نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے تاہم باقاعدہ اعلان آئی سی سی میٹنگ کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

بھارت اپنے میچز تیسرے مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے گا (جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے) ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران ہندوستان میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی میں محسن نقوی نے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی"

غیر رسمی میٹنگ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فارمولا آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔
 

Load Next Story