شام سے امریکا کا کچھ لینا دینا نہیں، ہمیں مداخلت نہیں کرنا چاہیے؛ ٹرمپ
شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے اور باغی گروہ کے اقتدار سنبھالنے پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی موجودہ صورت حال پر کہا کہ ہمارا شام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
نومنتخب صدر نے موجودہ صدر جوبائیڈن کو مشورہ دیا کہ امریکا کو شام کے معاملے پر مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
سب سے پہلے امریکا کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں جاری مختلف جنگوں میں امریکی فوج کی شمولیت کو نقصان دہ قرار دیتے آئے ہیں۔
اپنے سابق دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، شام اور عراق سمیت دیگر ممالک سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا آغاز کردیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی اور کی جنگ میں شامل ہونے کا خمیازہ امریکیوں سے نفرت، قاتلانہ حملوں اور معیشت پر بھاری بوجھ کی صورت میں نکلتا ہے۔