خرم ظفر پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

خرم ظفر اس سے قبل ایک پاکستانی وینچر کیپٹل فنڈ کی سربراہی کررہے تھے

—فائل:فوٹو

اسلام آباد:

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) نے خرم ظفرکوچیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا، جس کے بعد انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خرم ظفر کا پاکستان، یورپ اور امریکا میں کاروبار، ٹیکنالوجی اور کیپٹل مارکیٹ لیڈشپ کا مضبوط پس منظر ہے، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں شمولیت سے قبل ایک پاکستانی وینچر کیپٹل فنڈ کی سربراہی کررہے تھے۔

خرم ظفر اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں لاہور اسٹاک ایکسچینج میں چیف انفارمیشن آفیسر اور امریکا میں  میرل لنچ، ویزا اور بینک آف امریکا میں کنسلٹنٹ کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج فیوچر مارکیٹ ایکٹ 2016کے تحت ایس ای سی پی کے ذریعے ریگولیٹ کیا جاتا ہے، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج 4کیٹگریز میں ٹریڈنگ کے لیے  فیوچر معاہدے پیش کرتی ہے، جن میں دھاتیں (سونا،چاندی، تانبا وغیرہ)، زراعت(کپاس، مکئی، گندم وغیرہ) فنانس (کرنسی وغیرہ) اور توانائی (قدرتی گیس،برینٹ آئل، خام تیل وغیرہ)شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال24-2023 میں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کا مجموعی تجارتی حجم  5,706,057,599,722روپے رہا۔

Load Next Story