لاہور؛ ہوٹل کی آڑ میں قبحہ خانے سے 10 خواتین سمیت 18 افراد گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس ایچ او تیمور عباس

گلبرک پولیس نے نجی ہوٹل میں قائم قبحہ خانے سے 10 خواتین سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گلبرگ کے مطابق ملزم زوہیب نے ہوٹل کی آڑ میں قبحہ خانہ بنا رکھا تھا اور خفیہ اطلاع پر نجی ہوٹل میں قائم قبحہ خانے سے 18 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او تیمور عباس کا کہنا ہے کہ قبحہ خانے سے گرفتار ملزمان میں ثقلین، عمران، جمشید، واصف، سدرہ، سعدیہ، معصومہ، شایان، فوزیہ، مریم، تنویر، نرگس، رافعیہ، سونیا، یاسمین، کنول اور شہزادی شامل ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Load Next Story