صدر بشار الاسد کے فرار ہونے کے بعد ان کی لگژری گاڑیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیوز میں باغیوں اور شہریوں کو ایک کمپلیکس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےجہاں کئی لگژری گاڑیاں کھڑی ہیں

شام میں عرصہ دراز سے اقتدار میں رہنے والے بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد فرار ہوگئے اور ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیوز میں باغیوں اور شہریوں کو ایک کمپلیکس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےجہاں کئی لگژری گاڑیاں کھڑی ہیں جو صدر بشارالاسد کے زیر استعمال تھیں شامی باغیوں نے دمشق میں بشار الاسد کے زیر استعمال لگژری کاروں کو ویڈیو کی صورت میں وائرل کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے قبل ہی بشارالاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے اور بعد میں اس طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

Load Next Story