ماہرہ خان کا فردوس جمال سے متعلق بیان وائرل

فردوس جمال کئی مرتبہ ماہرہ کے بطور ہیروئن کام کرنے پر تنقید کر چکے ہیں

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ خان نے فردوس جمال کے متنازعہ تبصرے کے بعد دلچسپ جواب دے دیا۔

تقریباً دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے کئی فلمیں، ڈرامے اور لائیو شوز کیے ہیں۔ اس دوران وہ کئی تنازعات کا بھی شکار رہیں لیکن ہمیشہ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا۔ 

حال ہی میں ماہرہ خان نے عالمی اردو کانفرنس ادبی میلے میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وسیم بادامی نے ان سے ریپڈ فائر سوالات کیے گئے۔ اس دوران انہوں نے عمران خان، شاہ رخ خان، اور ہمایوں سعید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم جب ان سے سینئر اداکار فردوس جمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو ماہرہ خان نے محتاط انداز اپنایا اور دلچسپ جواب دیا۔ 

وسیم بادامی نے ماہرہ سے سوال کیا کہ فردوس جمال کے بارے میں ایک جملہ کہیں جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ فردوس جمال کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ انہیں جانتی نہیں ہیں۔ ایک لمحے کے توقف کے بعد انہوں نے دوبارہ یہی کہا کہ وہ اس حوالے سے رائے نہیں دے سکتیں کیونکہ فردوس جمال بےشک اداکار ہیں لیکن وہ ان کو ذاتی طور پر نہیں جانتیں۔ 

واضح رہے کہ فردوس جمال ماہرہ خان کے خلاف کئی بار عمر اور اداکاری سے متعلق تنقیدی تبصرے کر چکے ہیں جس کے نتیجے ایک نجی ٹی وی نے ان پر پابندی بھی عائد کی تھی۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے