لاہور میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور میں آئندہ دو دن تک بارش کا امکان نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے تاہم لاہور شہر میں بادل بن برسے گزر گئے البتہ سردی کی لہر آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کے امکانات نہیں، دو روز بعد بارش برسانے والے بادلوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے امکانات ہیں، لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت سات جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔